گجرات میں دھویں کے باعث دم گھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔
افسوس واقعہ بولے پُل کے قریب گھرمیں پیش آیا۔ بچوں نے سردی سے بچنے کےلیے کمرے میں کوئلے جلائے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق بچے گھر پر اکیلے تھے والد مزدوری پر جبکہ والدہ سامان لینے بازار گئی ہوئی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہے، عمریں 13 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔






















