پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کا خصوصی طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہو حکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شریف کا خصوصی طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل
ذرائع کے مطابق سیاسی اور قانونی ٹیم نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کرے گی جبکہ وکلا ان سے قانونی دستاویزات پر دستخط کرائیں گے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اعظم نزیر تارڑ اور امجد پرویز کو دستاویزات مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی قانونی ٹیم کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔