ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے ساتھ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائےگی ۔ نئی سرمایہ کاری اورتیل و گیس کے نئے ذخائر پر بریفنگ ہوگی ۔
دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورسہولیات کے بارے میں بتایا جائے گا ۔۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ اجلاس تین جنوری کو بلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔






















