چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کے نتائج منظر عام پر آگئے۔
نگران حکومت،سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا،حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغازکیا گیا۔
یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 1052 میٹرک ٹن چینی اور 0.244 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران صرف بلوچستان سے 1.315 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی،پنجاب سے 0.008، سندھ سے 0.020 اوربلوچستان سے 0.016 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوئے،
اسمگلنگ کےروک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں