خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا ہوا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے میں ایک ہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔
ایف سی کی دو گاڑیاں مچنی سے ورسک روڈ جا رہی تھیں کہ سڑک کے بیچ میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا۔ ایک گاڑی گزری جبکہ دوسری گاڑی کے پہنچتے ہی سڑک کےمرکز میں لگے سینٹر میڈیا میں نصب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔
ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ترجمان کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کےلیے ایل آرایچ منتقل کردیا گیا ہے۔