ہر سال ''نیو ایئر'' سب سے پہلے دنیا کے ان خطوں میں شروع ہوتا ہے جو انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کے قریب واقع ہیں۔
نیو ایئر سب سے پہلے کہاں شروع ہوتا ہے؟
سب سے پہلے نیو ایئر کا آغاز جزائر کریباتی کے ایک چھوٹے جزیرے کیرسمس آئی لینڈپر ہوتا ہےیہ جگہ UTC+14 ٹائم زون میں واقع ہےجو دنیا کا سب سے آگے کا ٹائم زون ہےکریباتی کے بعد نیو ایئر سموآ اور ٹونگا جیسے قریبی جزائر پر منایا جاتا ہےیہ علاقے UTC+13 ٹائم زون میں ہیں۔
جزائر کریباتی بحر الکاہل کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا جزائر پر مشتمل ملک ہے یہ دنیا کے سب سے بڑے سمندر میں پھیلا ہوا ہے اور مشرق اور مغرب دونوں نصف کرے میں واقع ہےکریباتی دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ اس کی زمین سمندر کی سطح میں اضافے سے خطرے میں ہے۔
نیوزی لینڈ کے اہم شہر آکلینڈ اور ولنگٹن بھی نیو ایئر سب سے پہلے منانے والے بڑے شہروں میں شامل ہیں کیونکہ یہ UTC+13ٹائم زون میں واقع ہیں۔
نیو ایئر سب سے آخر میں کہاں ہوگا؟
بیکر آئی لینڈ اور ہووی لینڈ آئی لینڈیہ علاقے UTC−12ٹائم زون میں واقع ہیں اور نیو ایئر کا استقبال سب سے آخر میں کرتے ہیں یہ علاقے غیر آباد ہیں اس لیے وہاں کوئی باقاعدہ تقریبات نہیں کی جاتیں بیکر آئی لینڈ اور ہاوولینڈ آئی لینڈ بحرالکاہل میں واقع غیر آباد جزائر ہیں یہ دونوں جزائر امریکہ کی ملکیت ہیں اور اسے کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔