خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اعظم ورسک بائی پاس پر ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اعظم ورسک بائی پاس روڈ پر بم کو مو ٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔






















