لندن میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری،ایک کروڑ پاؤنڈ سے زائد مالیت کے زیورات اور نوادرات چور اچک کر لے گئے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق اکیلے چور نے ارب پتی شخص کے گھر سے انیس منٹ کے اندر قیمتی اشیا پر ہاتھ صاف کیا،چور شام پانچ بج کر گیارہ منٹ پر گھر میں داخل ہوا۔ اس وقت گھر میں کئی افراد موجود تھے۔ وہ پہلی منزل سے قیمتی اشیا اٹھائی اور ساڑھے پانچ بجے کھڑی سے کود کر رفو چکر ہوگیا۔
چور نے نقاب پہنا ہوا تھا اس لیے سی سی ٹی وی کیمرے پر آنے کے باوجود اس کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔متاثرہ خاندان نے چور کو پکڑنے میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔