پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلیے ابتک درجنوں غیرملکی کھلاڑی رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔
آسٹریلیا سے 8، بنگلہ دیش سے 4، نیوزی لینڈ سے 3 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، انگلینڈ سے 9، سری لنکا سے 6،جنوبی افریقہ سے 3 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ افغانستان، متحدہ عرب امارات، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے ایک ایک کھلاڑی نے رجسٹریشن کروائی۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور ٹم ساوتھی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کرلیا۔
یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔