پاکستان کے اذان علی خان اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے۔
انڈر 17 کیٹیگری میں اذان علی نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستانی جونیئر اسکواش چیمپین اذان علی خان نے اپنی جیت پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے نام کر دی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کامیابی سمیٹنے پر اذان علی خان ، ان کے کوچ اور ٹیم مینجرکو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں ، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ شامل ہیں۔
اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں جکہ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہوگی۔
پاکستان کی معروف فلاحی تنظم مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔