پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں جمعہ کو استحکام رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں دو روز کے اضافے کے بعد جمعہ کو استحکام رہا، اماراتی درہم 75.69 روپے پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.21 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں مزید 3 پیسے کی بہتری کے بعد یو اے ای درہم 22.52 روپے کا ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 278.80 روپے پر آگئے۔