انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھی ہے۔انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278 روپے 47 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔