اسموگ سے خاتمے کیلئے لاہور میں پہلا اسموگ ٹاور نصب کر دیا گیا۔
کلینکل اور لیب ٹیسٹ مکمل،پہلی مرتبہ فیلڈ ٹیسٹ ہوگا،محمود بوٹی میں ڈمپنگ سائٹ پراسموگ ٹاور لگایا گیا، اسموگ ٹاور کیمیائی مادے کھینچے گا اور ماحول کو صاف کرے گا۔
اسموگ ٹاور کا 15روزتک فیلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا،اسموگ ٹاور 24گھنٹوں میں 12لاکھ کیوبک میٹر فضا صاف کرے گا،اسموگ ٹاورالیکٹروسٹیٹک چارج کےذریعےکیمیائی مادے کھینچے گا۔
سیکریٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کا کہنا ہےکہ مانیٹرز سے فضا کے معیار کو جانچاجائےگا،تجربہ کامیاب رہا تو شہرمیں مخلتف مقامات پرٹاورلگائیں گے،محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ آلودہ ترین جگہ تجربے کیلئےمنتخب کی گئی۔