جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت ٹمبا باووما کریں گے جبکہ ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم ، ریان ریکلٹن ، ٹرسٹیئن اسٹبز ، ڈیوڈ بیڈنگھم ، کائل ویرائنے، مارکو یانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن اور کاربن بوش بھی شامل۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ہے ۔