کیڈٹ کالج وارسک میں نویں سالانہ یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں کیڈٹس کےوالدین سمیت سول وعسکری حکام نےشرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کورنارتھ تھےاس موقع کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
مہمان خصوصی نےپریڈکامعائنہ کیا اورکیڈٹ کالج میں نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے آئ جی ایف سی میجر جنرل انجم ریاض نے کہا کہ طلباء کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تکنیکی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے اور مثبت انداز میں اسکے استعمال سے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیئے۔
تقریب کے دوران کیڈٹس نےجمناسٹک،ایتھلیٹکس اورٹینٹ پیگینگ کا شاندارمظاہرہ کیا،جبکہ بینڈز اور کلچرل رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
کیڈٹ کالج وارسک کا قیام 2009 میں عمل میں آیا۔ اس ادارے میں خیبرپختونخواہ بشمول قبائلی اضلاع سے بڑی تعداد میں طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔