سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دکھاوا نہیں کھلے دل سے مذاکرات کر رہے ہیں نوازشریف کی طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنماء و سینیٹر عرفان صدیقی نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام'' ندیم ملک لائیو ''میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومتی جماعت و حکومتی اتحادی جماعت ملکر دکھاوا نہیں کر رہے بلکہ کھلے دل سے مذاکرات کر رہے ہیں ہمیں کوئی تلقین یا اشارہ نہیں ہے ۔
لیگی رہنماء و سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ ہماری قیادت نے کہا ہے معاملات سلجھانے کیلئے جس حد تک جانا پڑے جائیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو تقریریں اور سوشل میڈیامہم بندکرنےکانہیں کہا ہے بلکہ فریقین کا اتفاق تھا کہ معاملات سلجھانے ہیں ۔