حماس اور اسرائیل کے تنازع زور پکڑنے لگا ہےمشرق وسطی کی بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطے میں محمد بن سلمان نے کہا اسرائیلی جارحیت اور تشدد کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
سعودی ولی عہد نے کہا علاقائی امن و سلامتی کےلیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے، محمد بن سلمان اور یواین سیکرٹری جنرل کے درمیان غزہ کے لئے انسانی امداد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔