بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد بھارت کے 38 سالہ اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔
ایشون نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سٹار اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جنہوں نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اپنے کیرئیر میں بہت لطف اندوز ہوا ، یہ میرے لئے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاندار کیرئیر پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ روی چندرن ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں 537 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔