لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ کے قوانین لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردئیے گئے،عدالت نےانٹرمیڈیٹ بورڈکےلیگل ایڈوائزرکوکل طلب کرلیا
جسٹس چوہدری محمداقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہوربورڈکےپیپرزچیکنگ سےمتعلق رولز غیرقانونی ہیں،بورڈقوانین کےمطابق پیپر کے نمبرری کاونٹ کیےجاتےہیں،ری چیک نہیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ کنیرڈکالج کی طالبہ نےاوبجیکٹومیں تمام سوالوں کے ٹھیک جواب دیے، ٹھیک جوابات کے باوجود پیپر میں صفرنمبردیئےگئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ مارک شیٹ میں ترمیم کرکے نمبر ایڈ کیےجائیں۔
بعدا ازاں عدالت نے انٹرمیڈیٹ بورڈکےلیگل ایڈوائزرکوکل طلب کرلیا ہے۔