امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز غیرمعمولی اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بدھ کو 3 روپے 26 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج (جمعرات کو) امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی اور ڈالر 1.48 روپے کمی سے 280.29 روپے سے 278.81 روپے پر آگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/2GDqC1a99h#SBPExchangeRate pic.twitter.com/kTExYSKPqS
— SBP (@StateBank_Pak) October 19, 2023
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ طلب کا دباؤ ریلیز ہونے سے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 279 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے اضافے سے 281 روپے کا ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔