آئس کیوبزکو چٹنیوں اورمسالوں کے ساتھ پکانے کی ویڈیوزچینی سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔
اس سے قبل تلے ہوئے پتھر مشہور ہوئے تھے،اب وقت آگیا ہےکہ گرلڈ آئس کیوبزسے لطف اندوزہوا جائے۔ چین کے جیانگ شی صوبے کے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پرایک مختصرکلپ شاٹ کے ذریعے عجیب وغریب اسٹریٹ اسنیک کو متعارف کرا گیا ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے آئس کیوبزکو کھلی گرل پرپکایا جاتا ہے جس پرچٹنیوں اور مسالوں کی اچھی خاصی تہہ لگائی جاتی ہے۔
ویڈیومیں کسی کوڈش کھاتے ہوئے نہیں دیکا جا سکا۔ لیکن گرمی کے دنوں میں یہ بظاہربہت مقبول ڈش ہے۔