ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں کی بدولت 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ بحال ہوگیا،اس اہم منصوبے میں پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شراکت دار ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کاشوں سےاسٹیک ہولڈرز کےدرمیان اتفاق رائےپیداکرنےکی بدولت 9ماہ بعد منصوبے کی بحالی ہوئی،منصوبے کےتحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعدپہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیارکرے گا،تجارتی بحری جہاز 20فٹ کے 1100 کنٹینرزبیک وقت منتقل کرنےکی صلاحیت کا حامل ہوگا۔
اس سےقبل 1970ء کی دہائی میں بھی کراچی شپ یارڈ تجارتی بحری جہازکی تیاری میں گراں قدر خدمات پیش کرچکی ہے،24.75 ملین ڈالرکا یہ معاہدہ،بین الاقوامی مارکیٹ سےکم لاگت پرجہاز تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ غیرملکی شپنگ کمپنیوں پر انحصارکم کرنے اور پاکستان کی معاشی خودکفالت کو فروغ دینےکااہم ذریعہ ہے،اس منصوبے کےذریعے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت اور بحری صنعت کو بھی تقویت ملے گی۔
ایس آئی ایف سی پاکستان میں مال بردارجہاز سازی کےذریعے بحری شعبے کی ترقی اوربلیو اکانومی،کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔