عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی،یہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک کےمطابق منصوبہ پانی کی سپلائی،گندےپانی کی صفائی کرکےدوبارہ قابل استعمال بنانےمیں مدد دے گا،منصوبہ پانی کی تقسیم، سیوریج نیٹ ورک بحالی میں سرمایہ کاری دائرہ کارکو وسعت دے گا،اس منصوبےسے مستفیدہونے والوں میں تقریبا نصف خواتین ہوں گی۔
15 سے24 سال کے 58 فیصد نوجوانوں اورکچی آبادیوں کےرہائشی 5 لاکھ سےزائد افرادکوفائدہ پہنچےگا،
محفوظ اور منظم خدمات عوامی صحت اورمعیار زندگی کی بنیاد ہیں،یہ خدمات پاکستان میں غذائی قلت کےبحران کےحل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،یہ منصوبہ 2030 تک کراچی میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کو محفوظ پانی فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری علامیےمیں کہاگیا ہےکہ یہ منصوبہ 75 لاکھ افراد کو نکاسی آب کی خدمات بھی فراہم کرےگا، منصوبہ خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے گا، سیوریج کارپوریشن میں ملازمت، نمائندگی اور قیادت میں صنفی خلا ختم کرے گا،
ورلڈبینک کےمطابق خواتین کوتکنیکی اورفیصلہ سازی کےعہدوں پربھرتی کرنےمیں معاون ہوگا،منصوبہ خواتین گریجویٹس کےلیےانٹرن شپ پروگرام کو ادارہ جاتی شکل دےگا،خواتین کویوٹیلیٹی میں ملازمت کےمواقع فراہم کرنے کے راستے پیدا کرے گا۔