وزیراعظم کی ہدایت پر 318 پاکستانی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے وزیراعظم روزانہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے رہے، وزیراعظم نے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کیلئے لبنان کے وزیراعظم سے بھی گفتگو کی اور شہبازشریف کی کوششوں سے پاکستانی شہریوں کابراستہ بیروت انخلا ممکن ہوا ہے ۔
آج بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا، خصوصی طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا، پاکستان آمد پروفاقی وزیراحسن اقبال،وزیراعظم آفس،وزارت خارجہ حکام استقبال کریں گے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے شہریوں کیلئے خصوصی سہولت ڈیسک قائم کیا گیاہے ، وزیراعظم شہبازشریف اور حکومت شہریوں کے تحفظ،فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہیں، حکومت بیرون ملک شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔