سستی بجلی کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ہے،رواں مالی سال کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔
پہلی سہ ماہی میں واپڈا پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو 15 ارب 2لاکھ یونٹ بجلی مہیا کی جو گزشتہ سال کی نسبت 1ارب 78کروڑ 80 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہے۔ اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو تقریباً 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریباً ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے۔
پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے دیا مر بھاشا ڈیم مہمند ڈیم داسو اور تربیلا پانچواں توسیعی منصوبوں پرکام جاری ہے۔زیر تعمیر منصوبوں کی دو ہزار انیس تک مرحلہ وار تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی حاصل ہوگی۔
واپڈا کے مطابق زیر تعمیر منصوبے مکمل ہونے پر سستی پن بجلی کی موجودہ صلاحیت دو گنا ہوجائے گی۔