زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےتمام جماعتوں سےبات چیت کاکہا ہےاور کمیٹی کو مذاکرات کامکمل اختیاردیدیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سینیئر رہنماء زرتاج گل نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام '' ندیم ملک لائیو'' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا4 دن پہلےبانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ میں جیل ٹرائل تھا،اس روزبہت دیربعدبانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی ہےہمارا تقریباً7گھنٹے تک اڈیالہ میں جیل ٹرائل ہوتارہا ہے۔
پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما ء زرتاج کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بارباراپنےکارکنوں کی شہادت پردکھ کااظہارکرتےرہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نےمجھےاور عمرایوب کو اپنے پاس بلایا، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہمیں قانونی معاملات کیلئےالگ لوگوں کی ضرورت ہے ،عمر ایوب، حامدرضا، سلمان اکرم راجا،اسدقیصرکی کمیٹی بنائی ہے۔
زرتاج کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےعمرایوب سےکہاسیاسی معاملات پرتمہیں فیصلوں کااختیارہے،بانی نےکہامذاکراتی کمیٹی جس سےبات کرناچاہے،فیصلہ کرناچاہے،مکمل اختیارہے،بانی پی ٹی آئی نےتمام جماعتوں سےبات چیت کاکہااور کمیٹی کو مذاکرات کامکمل اختیاردیا ہے کہاجارہاتھاکہ مذاکرات کیلئےذمہ داری دکھائی جائے۔
پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما ء زرتاج کا کہنا تھاکہ بدمعاشی کی سیاست نہیں چلےگی،اب حکومت کوبڑادل کرنا ہوگا، سنجیدگی دکھانا ہوگی، بانی پرمزیدمقدمات بنادیئےگئےپھربھی مذاکرات پریقین رکھتےہیں۔