مقامی تیار کردہ گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کے بجائے کاروں کی امپورٹ میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام تر مراعات کے باوجود نئی آٹو انڈسٹری ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی پر عمل نہ ہوسکا۔ پاکستان میں نئے کار مینوفیکچرز گاڑیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر حکومت نے نئے کار مینوفیکچرز کو برآمدات کیلئے مہلت دینے پر غور شروع کر دیا۔ نئے کار مینوفیکچرز کو سال 2026 تک استثنی دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پرانے کار مینوفیکچرز پر برآمدات بڑھانے کیلئے دباو ڈالا جائے گا،گزشتہ مالی سال کے دوران مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی پیداوار کا 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے کا ہدف تھا، رواں مالی سال کے دوران 4 فیصد جبکہ 2024-25 میں 7 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا پلان تھا۔ سال 2025-26 تک مقامی تیار کردہ گاڑیوں کا 10 فیصد ایکسپورٹ کرنے کا ہدف تھا۔