موسمیاتی اہداف کے حصول اور سبز سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاربن مارکیٹ پالیسی کا آغاز ہوگیا۔ اس پالیسی کا مقصد توانائی، زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان میں شفاف کاربن مارکیٹ فریم ورک کا قیام عالمی معیارات کے مطابق کاربن مارکیٹ پالیسی بین الاقوامی معیارات اور مضبوط حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی ماحولیاتی تحفظ ، اقتصادی ترقی و ہم آہنگی کوفروغ دیتی ہے کاربن مارکیٹس کے ذریعے کاروباروں کو ماحول دوست ٹیکنالوجیز اپنانے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی ترغیب دیتی ہے۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ عالمی سرمایہ کاروں اور تنظیموں کو پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں شراکت داری کی دعوت گئی ہے۔
خیال رہے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) عالمی کاربن مارکیٹ میں ماحولیاتی خطرات کم کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔






















