امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھنے لگی، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے اضافے سے 280.39 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 4 روپے مہنگی ہوگئی۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شماری کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 1.16 فیصد (3 روپے 26 پیسے) کم ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کا کلوزنگ ریٹ 280.29 روپے رہا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/MaQrBcTLrz#SBPExchangeRate pic.twitter.com/vzQmy6TCsN
— SBP (@StateBank_Pak) October 18, 2023
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 4 روپے اضافے سے 281 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا۔