بھارت میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جس میں جدید نوعیت کا ایسا نظام بھی موجود ہے جو کسی بھی مشکل لمحے میں ڈرائیور کی مدد کرتا ہے۔ اِسے ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم کہا جاتا ہے۔
ہونڈا کمپنی نے دعوٰی کیا ہے کہ 8 لاکھ روپے میں پیش کی جانے والی یہ بھارت کی سب سے افورڈیبل کار ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریبا ساڑھے 25 لاکھ بنتی ہے۔
چند اضافی خصوصیات کے ساتھ یہ کار شو روم سے باہر آنے پر 10 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے میں پڑتی ہے یعنی پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت 35 لاکھ 97 ہزار روپے بنتی ہے۔
بھارت میں ہونڈا اب ہر طرح کی گاڑی میں اے ڈی اے ایس پیش کر رہی ہے۔ جدید ترین سیسنسرز سے مزین گاڑیاں حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
بھارت میں ہونڈا اب واحد آٹو میکنگ ادارہ ہے جس کی تیار کردہ ہر طرح کی گاڑیوں میں اے ڈی اے ایس کا مکمل پورٹ فولیو ہے۔
دی 2024 امیز کمپیکٹ سیڈان کی تھرڈ جنریشن ایویٹار ہے۔ پہلی جنریشن کی کاریں 2013 اور سیکنڈ جنریشن کی کاریں 2018 میں متعارف کرائی گئی تھیں۔ اب تک اس کار کے 5 لاکھ 80 ہزار یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔