قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو اٹک پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد
تاہم، رات گئے راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو اٹک پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قائدین کیخلاف تھانہ انجرا ، حسن ابدال اور حضرو میں دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں اور تینوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اواٹک نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان ماجد دھنیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے تھانہ دھمیال کی پولیس گرفتاری کے بعد لے کر روانہ ہوگئی ہے۔