کرنسی مارکیٹس میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ای کیپ کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے87 پیسے پر آگیا۔