بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکہ انسکمپ روڈ پر اس وقت ہوا جب وہاں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام چل رہا تھا، دھماکے کے باعث سرکاری افسر کی رہائشگاہ کی دیوار بھی گر گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے فٹ پاتھ اور سڑک اکھڑ گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔