جیکب آباد میں ناراض بیوی کو منانا شوہر کا جرم بن گیا، سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث نوجوان جھلس گیا اور بعدازاں ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے 5 افراد پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قصبہ گڑھی حسن کا رہائشی علی محمد سرکی ناراض بیوی بچوں سے ملنے سسر کے گھر پہنچا تو سسرالیوں نے حملہ کردیا ، نوجوان پر شدید تشدد کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی آگ لگنے سے نوجوان کے جسم کا 40 فیصد حصہ جلھس گیا واقع کے بعد متاثرہ شخص کو علاج کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی آصف کی مدعیت میں مقتول کے سسر اور سالے سمیت 5 افراد پر قتل کا مقدمہ درج کرکے سسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقع میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی میں لائی جارہی ہے۔