حکومت کی جانب سےتین بہترین کارکردگی دکھانے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کو مرکزی کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ابتدائی طور پرحکومت کےما تحت 52 فیصد آئی پی پیز میں سے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔
نجکاری کےعمل کوکامیاب بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں،اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے اور خدشات دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے
کمیٹی کی جانب سے ممکنہ خطرات اور چیلنجز کی پیشگی نشاندہی سے نجکاری کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے،کمیٹی ہفتہ وار پیش رفت کی رپورٹیں فراہم کر کے نجکاری کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نجکاری کے ذریعے بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کارکردگی میں بہتری کی توقع ہے۔