پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ تیار کر کے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھجوا دیا گیا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے نیا بلدیاتی ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے اور منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایکٹ کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی ۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی ایکٹ کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں اور یونین کونسل کی بنیاد پر ہوں گے۔
نئے ایکٹ میں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے دور کی تمام اصلاحات شامل ہیں، ایکٹ کے تحت مونسپل کارپوریشن قائم کی جائیں گی اور میونسپل کارپوریشن کا سربراہ چیئرمین ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر انتخاب اعلانیہ رائے شماری سے ہو گا۔