وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے کرم معاملے پرقائم گرینڈ جرگے کے اراکین کی ملاقات کی ہے۔ جرگہ اراکین نے معاملے کے پرامن حل کے لئے ہرممکن کوششں اورصوبائی حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعلی ہائوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا معاملے کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے تعاون پرجرگہ اراکین کا شکریہ اداکیا ۔علی امین کنڈاپور نے کہاکہ حکومت جرگہ اراکین کومذاکرات کے لئےتمام سہولیات اورتعاون فراہم کرے گی،امید ہے گرینڈ جرگہ کرم کے معاملے کا پر امن اور پائیدار حل نکل آئے گا، گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرکے فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا۔
ملاقات کرنے والے جرگہ اراکین میں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری،سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ ،سابق وفاقی وزیر جی جی جمال ، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سنیٹر سجاد خان،سابق سنیٹر عبدالرزاق سمیت دیگر شامل تھے۔






















