پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ پاکستانی سفیر برائے امریکا کی نیویارک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔
نیویارک چیمبر آف کامرس کا سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ٹی اور زراعت کے ساتھ ساتھ کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی وسیع سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کی یقین دہانی کی گئی۔
امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیاں اور جغرافیائی اہمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات اور مواقع، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مرکز ہے۔
مبصرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی استحکام کی کاوشیں خوش آئند ہے۔