یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا اور آئی جی ایف سی سے ملاقات کی۔
ہیڈکوارٹرز ایف سی آمد پر فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔ طلباء نے قیام امن میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تعلیمی وفد کو ایف سی کی باڈر منیجمنٹ، سیکیورٹی، انسداد اسمگلنگ و منشیات اور دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد طلباء کی جانب سے سوالات کیے گئےجنکا آئی جی ایف سی نے مفصل جواب دیا گیا۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان و بلوچستان کی ترقی و امن و امان کا ضامن قرار دیا۔ فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے سے انہیں کافی مفید معلومات ملی۔
فیکلٹی ممبر بلوچستان یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ایسے دورے بار بار ہونے چاہیے۔ ہمیں بہت سی مفید معلومات ملی۔ آرمی اور ایف سی ہمارے صوبے کی سیکیورٹی کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہیں۔ ہمارے سٹوڈنٹس بہت اچھا امیج لیکر گھر جارہے ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کافی غلط معلومات پہنچائی جارہی تھیں اور یہاں آنے کے بعد کافی کلیئر ہوئیں ہیں، ایف سی نے ضلع ہرنائی کیلئے بہت اچھے کام کیے، ہم سب دہشتگردوں کے خلاف ہیں اور انہیں روکنے والے ایف سی کے جوان ہیں۔