ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ الاچہ میں گھر کی دیوار بوسیدہ کمرے کی چھت پر گرگئی۔ ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی حالت میں نکال لی گئی
پولیس زرائع کے مطابق دور آفتادہ علاقہ آلاچہ میں دیوار بوسیدہ کمرے کی چھت پر گرگئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔
رسیکو آپریشن کے دوران 5 افراد کو مردہ حالت میں جبکہ 8 افراد زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔





















