پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے،غیرقانونی افغان باشندوں کو پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا۔
گرفتار شدہ غیرقانونی افغان شرپسند کا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے،میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی،ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے،میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا،
، شرپسند امان خان نےکہا میرا تعلق افغانستان کےصوبے قندھار سے ہے،میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے،شرپسند پرویزخان نے کہا ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے،یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں،
، شرپسندفضل حق میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی، درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کےکارکن اسلحہ لیکرجا رہےتھے،اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔