75 روپے کا کونسا نوٹ قابل استعمال ہے؟اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال ہونے پر 75 روپے کا نیلا نوٹ جاری کیا گیا۔تاہم شہری اس حوالے سے شک وشبہات کا شکار ہیں آیا کہ ہرے اور نیلا نوٹ میں سے کونسا نوٹ لین دین کے لیے قابل استعمال ہے۔
#SBP clarifies that both blue and green color banknotes of Rs.75 are legal tender & can be used as medium of exchange in all transactions across Pakistan.https://t.co/ZDwC3GzqvG#SBPClarification pic.twitter.com/EdQxA3Zlhf
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کی ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نوٹ دونوں ہی لین دین کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔