چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ملتان ایوب اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیر اہتمام اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی
اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قومی پرچم تھامے پریڈ کے ساتھ شرکت کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا،تقریب رونمائی میں ٹورنامنٹ کی 13 ٹیموں کی پریڈ
چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 600 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہردیکھائیں گے،چیمپئن شپ میں آرمی ، نیوی ،ائیرفورس ،پولیس ،واپڈا ،ہائرایجوکیشن اور دیگر سپورٹس ٹیمیں شامل ہیں۔
2 دسمبر تک جاری رہنےوالی چیمپئن شپ میں شارٹ جمپ ، لانگ جمپ ،جیولن تھرو ، 800 میٹر ریس ، ہمر تھرو ،اور دیگر گیمز کھیلی جائیں گی،ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں مردو خواتین کیساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں اتھلیٹکس کے گراؤنڈز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،اس طرح کے ایونٹ قومی یکجہتی کےلئے بہت ضروری ہوتے ہیں، کھیلوں کے ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔