حال ہی میں منی پور کے چھ پولیس اسٹیشنز جیر یبام کے علاقوں میں فوجی ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، قتل و غارت اور جھڑپیں روز مرہ کا معمول بن گیا،منی پور میں بھارتی فوج کا آپریشن صرف عوام کی آواز دبانے کی سازش کی گئی،1980 کے بعد 2004 میں پھر 2022 سے 2023 کے دوران منی پور میں AFSPA کے تحت مختلف قانون نافذ کیے گئے
AFSPA کے تحت منی پور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،منی پور میں فسادات کے دوران 258 شہری ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں
مودی حکومت کی زیر سر پرست پولیس کی کوکی زو قبائل پرظلم کی انتہا کی،بھارتی فوج کی تعیناتی کےباوجودبھی منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال برقرار ہے،منی پورمیں مودی سرکار کا جابرانہ قانون صرف عوام کی آواز کو کچلنے کی سازش ہے۔