راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈنگ شدت اختیار کرگئے ہیں ایک ہی روز میں مزید تینتیس کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تینتیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی۔
ڈینگی کے مریضوں میں دس کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہےایک روز کے دوران رپورٹ ہونے والے یہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں، جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد تین سو ننانوے ہوگئی ہے۔
بیشترڈینگی مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ پچپن اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔