اقوامِ متحدہ کی قرار دادکی مناسبت سے29نومبرفلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کادِن ہے
اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر قرار دیاتھا،اقوامِ متحدہ کی قرارداد کےباوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے،غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک 42000سےزائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،شہداء میں 50فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواداستعمال کیا،عالمی میڈیا کےمطابق اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ پچاس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،اسرائیلی بربریت سے غزہ کےنہتےعوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،اسرائیلی دہشتگردی سے سینکڑوں ڈاکٹرز، صحافی اور وکلاء بھی شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان نے متعدد بار غزہ میں جاری مظالم پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی ۔
وزیراعظم پاکستان نےپاکستان غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نےبھی کئی مواقع پرمظلوم فلسطینیوں کےلیےآوازاُٹھائی،کہافلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت حاصل ہے۔
ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لئے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان نے متعدد بار مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان بھی بھیجا۔
عالمی برادری کو اِس دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے،خطے اور عالمی امن کے لیے فلسطین میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔