فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنےجانشین کے نام کا اعلان کردیا۔
فلسطینی صدر کےدفتر سےجاری بیان کے مطابق محمود عباس کی جانب سے عہدہ چھوڑ دینے یا ان کی ناگہانی موت کی صورت میں فلسطین نیشنل کونسل کےچیئرمین روحی فتوح قائمقام صدر ہونگے۔
فلسطینی قانون ساز کونسل کے سابق اسپیکر 75 سالہ فتوح فلسطینی قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد تک 90 دن کی عبوری مدت کے لیے صدر کے طور پر کام کریں گے۔
روحی فتوح یاسر عرفات کی وفات کے بعد بھی قائم مقام صدر رہ چکے ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس کی عمر نواسی برس ہوگئی ہے اور انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا ہے۔