جارجیا کی حکومت نے یورپی یونین میں شمولیت کے لئے مذاکرات دوہزار اٹھائیس تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز سے بجٹ کے لئے امداد بھی لینے سے انکار کردیا،حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ہی لوگوں کےخلاف اعلان جنگ کررہی ہے،جارجیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یورپین یونین کئی دہائیوں سے ہماری توہین کرتی آئی ہے۔