اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.39 روپے پر خریدا جاتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہا تھا۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قیمت 73.99 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 74.39 ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج بھی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے پر آگئی ہے۔