چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان کا کہنا ہے کہ خطے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بلاتعطل جاری ہے۔ عوام کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔
راجا شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لیڈیز پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھنے میں آرہی ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیا،عوام پرجوش ہیں، کہا عوام پرامن طریقے سے انتخابات کو انجام تک پہنچائیں اورعلاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
دوسری جانب نگران وزیرداخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کا کہنا ہے کہ پرامن انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گئے، کچھ پولنگ اسٹیشنز پرووٹرلسٹوں کی بے قاعدگیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ ووٹرزنے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔






















